نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان اہم ملاقات متوقع

نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان اہم ملاقات متوقع فائل فوٹو نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان اہم ملاقات متوقع

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا تقریباً ایک ہفتے تک مری میں قیام کا امکان ہے، جہاں آصف زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج اسلام آباد اور پھر مری جائیں گے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا تقریباً ایک ہفتے تک مری میں قیام کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ،مری میں قیام کے دوران نواز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات متوقع ہے جبکہ قائد نوازشریف کی دیگرسیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی ارکان سےدرخواست ہے کمیٹی ضابطےکی پاسداری کریں، طے ہوا تھا کمیٹیوں کا کوئی رکن زیر غور نکات پربیان بازی نہیں کرے گا۔

آج کے اجلاس میں اہم پیش رفت متوقع ہے، مشاورت مکمل ہونے پر دونوں جماعتوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا۔

دوسری جانب حنیف عباسی نے کہا تھا کہ دو یا تین سال حکومت کرنے کی آفر سے متعلق علم نہیں، نواز شریف وزیراعظم ہوں گے یا شہبازشریف فیصلہ پارٹی کرے گی۔

install suchtv android app on google app store