مریم نواز: کینسر اسپتال اور جناح کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اسی ماہ کھولنے کی ہدایت

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال اور جناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اسی ماہ کھولنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کے سربراہ کی آسامی دوبارہ مشتہر کی جائے گی ۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیڈی ولنگڈن اسپتال کی تعمیرِ نو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک بحریہ کو میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے پر مبارکباد دی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم کو ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store