پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، امام مسجد صاحبان کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، امام مسجد صاحبان کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ فائل فوٹو پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، امام مسجد صاحبان کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق اعزازیہ پروگرام برائے امام مسجد صاحبان کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور منصوبے پرعمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ داخلہ اوربینک آف پنجاب کے درمیان اعزازیہ کی تقسیم کے لیے معاہدہ طے پایا، پنجاب بھرمیں تمام رجسٹرڈ امام مسجد صاحبان کو یکم جنوری سے ماہانہ 25 ہزار روپے فی کس اعزازیہ دیا جائے گا۔

پہلا اعزازیہ پے آرڈر کے ذریعے فراہم کیا جائے گا جبکہ بعد ازاں ہرماہ ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے رقم وصول کی جا سکے گی۔ اس پروگرام کے لیے حکومت ہرماہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرے گی۔

خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ نفرت انگیز بیانات یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے نام اعزازیہ کی فہرست سے خارج کر دیئے جائیں گے۔

معزز امام مسجد صاحبان کو پہلے اعزازیہ کا پے آرڈر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں دستیاب ہوگا تاکہ تمام قانونی اور انتظامی عمل مکمل ہو۔

اعزازیہ پروگرام سے نہ صرف امام مسجد صاحبان کی مالی معاونت ہوگی بلکہ معاشرتی خدمات کی حوصلہ افزائی اور مذہبی قیادت کے مثبت کردار کو فروغ بھی ملے گا۔

حکومتی حکمت عملی کے تحت شفاف اور موثر طریقے سے اعزازیہ کی فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ ہر رجسٹرڈ امام مسجد صاحب مستحق اور بروقت اعزازیہ وصول کر سکے۔

install suchtv android app on google app store