حکومت نے انرجی ڈرنکس پر پابندی عائد کردی

کویت نے ریسٹورنٹس، کیفے، سکولوں اور سرکاری دفاتر میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کردی فائل فوٹو کویت نے ریسٹورنٹس، کیفے، سکولوں اور سرکاری دفاتر میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کردی

کویت نے ریسٹورنٹس، کیفے، سکولوں اور سرکاری دفاتر میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔ کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ وزارتی فیصلے کے تحت انرجی ڈرنکس کی فروخت اور گردش پر نئی سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

یونیورسٹی کیمپسز، گروسری اسٹورز، سیلف وینڈنگ مشینوں اور فوڈ ٹرکس پر انرجی ڈرنکس کی فروخت مکمل طور پر ممنوع ہو گی، اس کے علاوہ ڈیلیوری سروسز کے ذریعے بھی ان کی فراہمی پر پابندی ہوگی۔

18 سال سے کم عمر افراد کو انرجی ڈرنکس فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، یہ مشروبات صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ہی دستیاب ہوں گے۔

کونا نیوز ایجنسی کے مطابق ایک شخص ایک دن میں زیادہ سے زیادہ دو کین ہی خرید سکے گا، اور ہر کین (250 ملی لیٹر) میں کیفین کی مقدار 80 ملی گرام سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔

انرجی ڈرنکس کی فروخت صرف کوآپریٹو سوسائٹیز اور منتخب مارکیٹوں کے مخصوص حصوں تک محدود ہوگی، جہاں متعلقہ حکام عمر کی تصدیق اور مقدار کی حد پر سخت نگرانی کریں گے۔

انرجی ڈرنکس کی تجارتی تشہیر، اشتہارات اور اسپانسرشپس پر مکمل پابندی عائد ہے، اس کے علاوہ ہر کین پر صحت سے متعلق واضح اور نمایاں وارننگ لیبل لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store