لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا اس وقت ہائیکورٹ میں سنیارٹی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر تھے اور انہوں نے 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ ذرائع کے مطابق، جسٹس شمس محمود مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے اور اس کی کاپی صدر مملکت کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

جسٹس شمس محمود مرزا لاہور ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے رکن بھی تھے۔

install suchtv android app on google app store