لاہور میں پولیو ٹیم پر فیملی کا حملہ، خاتون ورکر شدید زخمی

لاہور میں ایک فیملی کی جانب سے انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا واقعہ پیش آیا فائل فوٹو لاہور میں ایک فیملی کی جانب سے انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا واقعہ پیش آیا

لاہور میں ایک فیملی کی جانب سے انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون ورکر زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق پولیو ٹیم کوٹ لکھپت کے علاقے میں مہم کے دوران ایک گھر پہنچی، جہاں اہل خانہ نے بچوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا۔

حکام کے مطابق ورکرز کی جانب سے سمجھانے پر گھر کی خاتون اور اُس کی دو بیٹیوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا۔

اس دوران اینٹ لگنے سے خاتون ورکر کا سر پھٹ گیا جبکہ ٹیم کی اسکوٹی کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو ٹیم کے انچارج کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ نامزد خاتون اور اُس کے دو بیٹے تاحال مفرور ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store