لاہور میں ڈینگی وائرس میں حیران کن اضافہ

لاہور میں ڈینگی وائرس میں حیران کن اضافہ فائل فوٹو لاہور میں ڈینگی وائرس میں حیران کن اضافہ

ملک کے دیگر شہروں کی طرح  صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی شہریوں پر ڈینگی وائرس کے حملے جاری ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے 26 نئے مریض رپورٹ  ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے علاقے علامہ اقبال زون میں ڈینگی کے 11 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ،سمن آباد زون میں ڈینگی بخار کے 5نئے مریض رپورٹ  ہوئے ہیں۔نشتر ، شالامار اور  راوی زون میں ڈینگی بخار کے 2, 2 نئے مریض رپورٹ  ہوئے ہیں ، اس کے علاوہ عزیز بھٹی ، کینٹ ، واہگہ اور گلبرگ زون میں بھی ڈینگی بخار کا ایک  ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store