لاہور ان دنوں شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، اور شہر کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ہو چکی ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 358 تک جا پہنچا ہے، جو صحت کے لیے نہایت مضر سطح ہے۔
گوجرانوالہ میں اے کیو آئی 500، سرگودھا میں 347، فیصل آباد میں 306، ملتان میں 304 اور ڈیرہ غازی خان میں 244 ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے سب سے زیادہ آلودہ علاقوں میں ملتان روڈ اور جی ٹی روڈ شامل ہیں، جہاں اے کیو آئی 500 تک پہنچ گیا، جبکہ شاہدرہ میں 391 اور سفاری پارک کے اطراف میں 377 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔
کاہنہ کا اے کیو آئی 335 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کا 335 ریکارڈ کیا گیا۔