لاہور پولیس کے ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی مبینہ طور پر لاپتہ

ڈی ایس پی عثمان حیدر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، پولیس کے مطابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیٹی اور بیوی تھانہ برکی کی حدود سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوئیں۔ اغوا مقدمہ 18 اکتوبر کو برکی تھانے میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ڈی ایس پی نے بتایا کہ ڈیوٹی سے واپس گھر پہنچا تو گھر پر تالا لگا تھا، بیوی اور بیٹی کے موبائل فونز بھی بند ہیں، شبہ ہے کہ بیوی اور بیٹی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا۔

واضح رہے ڈی ایس پی عثمان حیدر گجر کاہنہ انویسٹی گیشن میں تعینات ہیں۔

install suchtv android app on google app store