کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا حملہ

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا حملہ فائل فوٹو کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا حملہ

رحیم یار خان: آباد پور کے کچے کے علاقے میں 20 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کرتے ہوئے 4 شہریوں کو اغوا کر لیا اور ساتھ ہی 60 بھینسیں بھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اغوا ہونے والے افراد میں ظہیر، نیاز احمد، جبار اور الطاف شامل ہیں۔ واردات کا مقدمہ تھانہ آباد پور میں نامعلوم 20 سے زائد ڈاکوؤں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی اور مال مویشی کی واپسی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جرائم پیشہ عناصر کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ مقامی افراد نے سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store