وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کچے میں ریاستی رِٹ مضبوط ہے اور جرائم پیشہ عناصر دباؤ اور خوف میں مبتلا ہیں۔ایک بیان میں ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کشمور میں 26 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور کل سکھر میں 12 ڈاکو خود کو قانون کے حوالے کرچکے ہیں۔ضیاء الحسن لنجارنے کہا کہ کچے میں ریاستی رِٹ مضبوظ ہے، جرائم پیشہ عناصر دباؤ اور خوف میں مبتلا ہیں، امن کے مکمل قیام اور جرائم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
