گجرات کے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا

گجرات کے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا فائل فوٹو گجرات کے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا۔

 الیکشن کمیشن نے گجرات کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 62، اور پی پی 28 گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر 2 گھنٹے کا وقت بڑھایا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز 250،304 اور 338 پر وقت بڑھایا گیا ہے، ان حلقوں میں ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے کئی علاقوں میں آج صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ بروقت شروع نہ ہو سکی تھی، کراچی کے کئی علاقوں میں 6 گھنٹوں بعد تک بھی پولنگ کا عمل شروع نہیں ہو سکا تھا، جس پر الیکشن کمیشن سے امید کی جا رہی ہے کہ باقی حلقوں میں پولنگ کا وقت بڑھایا جائے گا۔

دن کے ڈھائی بجے تک کراچی کے علاقے مومن آباد کے سپریئر اسکول میں 6 گھنٹے بعد بھی پولنگ شروع نہ ہو سکی تھی، شاہین گرامر اسکول اورنگی ٹاؤن، یو اے فاؤنڈیشن اسکول مومن آباد، کیمبرج گرامر اسکول اورنگی ٹاؤن، جی بی ایس نورانی پبلک اسکول، این اے 236، راشد منہاس پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولنگ کا آغاز نہ ہو سکا تھا۔

install suchtv android app on google app store