عدالت کا اہم پی ٹی آئی رہنما کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم 

عدالت کا اہم پی ٹی آئی رہنما کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم  فائل فوٹو عدالت کا اہم پی ٹی آئی رہنما کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم 

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے تمام اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ان کے تمام اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مونس الہٰی کے 8 اکاونٹس اور 6 غیر منقولہ جائیدادوں کو منجمد کیا گیا ہے۔ تمام ادارے اس معاملے میں عدالت کی معاونت کریں اور آئندہ سماعت پر مونس الہٰی کے تمام اثاثے اور اکاوٗنٹ منجمد ہونے سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ مونس الہٰی اپنی اسپین والی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔ لندن میں ان کی رہائش گاہ پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ ابھی آنی ہے تاہم اب تک پیش کردہ رپورٹ سے مطمئن ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ مونس الہٰی جان بوجھ کر گرفتار سے چھپ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔

install suchtv android app on google app store