نومبر احتجاج کیس: عدالت نے علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ضبط کرنے کا حکم دے دیا

بانی پی ٹی آئی خان کی بہن علیمہ خان فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی خان کی بہن علیمہ خان

انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی خان کی بہن، علیمہ خان، کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف سماعت کی، جہاں علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود پیش نہ ہونے پر یہ فیصلہ سنایا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ “علیمہ خان ہر جگہ دکھائی دیتی ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتیں”۔

ذرائع کے مطابق، عدالت اس سے قبل بھی علیمہ خان کی مسلسل غیر حاضری پر چار مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔

فیصلے کے تحت نادرا اور امیگریشن حکام کو فوری طور پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ عدالت علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store