شر پسند عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: محسن نقوی

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی فائل فوٹو نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ  پسندوں عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کنڈل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس کے دوران شر انگیزی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور اِن کی فنانسنگ روکنے کے لیے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کے دوران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی گروہ اور جتھے کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب پولیس نے میانوالی کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store