مونس الہٰی نیب کے ایڈار پر آ گئے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مونس الہٰی فاءل فوٹو مونس الہٰی

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا ورانٹ جاری کیا، مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیےکوششیں کیں مگر ملزم جان بوجھ کر روپوش ہے، ملزم طلبی کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوا، اشتہاری قرار دیا جائے۔

عدالت نے نیب کی درخواست پر 5 اکتوبر تک مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی آئندہ سماعت تک کے لیے مؤخر کر دی۔

خیال رہے کہ بیرون ملک موجود مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنےکا الزام ہے۔

 

install suchtv android app on google app store