منی لانڈرنگ کیس: عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

منی لانڈرنگ کیس: عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا فائل فوٹو منی لانڈرنگ کیس: عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ اور ان کے صاحبزادے مؤنس الہیٰ کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں تحریک انصاف کے صدر پرویزالہیٰ اور ان کے بیٹے مؤنس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی کو جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا، جب کہ مونس الٰہی کو بھی عدالت پیشی کی ہدایت کر دی گئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ پرویز الہیٰ کو 23 اکتوبرکو عدالت میں پیش کیا جائے، اور ڈائریکٹر ایف آئی اے اور متعلقہ جیل حکام ملزمان کی عدالت پیشی کو یقینی بنائیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ وکیل نے مؤنس الٰہی کی جانب سے وکالت نامہ پیش کیا، ان کے وکیل کو ملزم سے متعلق پتا ہے، کہ فوجداری کارروائی میں ملزم کی ذاتی حیثیت میں پیشی ضروری ہے، وکلا آئندہ سماعت پر مونس الہیٰ کو عدالت پیش کریں۔

install suchtv android app on google app store