نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر مری میں اسکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ رک گیا

مری میں 100سالہ قدیم اسکول کی عمارت فائل فوٹو مری میں 100سالہ قدیم اسکول کی عمارت

مری میں 100سالہ قدیم اسکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ روک دیا گیا۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم پر اسکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ روکا گیا۔

ذرائع پنجاب حکومت نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرادی ہے کہ مری کے اسکول کو کسی صورت نہیں چھیڑا جائے گا۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ عدلیہ سے اسکول کے معاملے پر رابطہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ 7 دن میں اسکول کی زمین عدلیہ کو منتقل کی جائے، انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کچھ عرصہ قبل دی تھی۔

ایم سی ہائی اسکول جھیکا گلی مری میں اس وقت 200 سے 250 طالبعلم زیر تعلیم ہیں۔

install suchtv android app on google app store