مری جانے والے سیاحوں کیلئے سفری ہدایات جاری

مری فائل فوٹو مری

مری جانے والے سیاحوں کیلئے حکام نے سفری ہدایات جاری کردی ہیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک کے مطابق برفباری میں پھسلن سے بچنے کے لیے گاڑی کی اسپیڈ آہستہ رکھی جائے۔

ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ سیاح گاڑی کی ہیڈ لائٹس، انڈیکیٹر، ہارن اور بیٹری درست حالت میں رکھیں۔ گاڑی میں کھانے پینے کی اشیا، گرم کپڑے اور کمبل ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک کے مطابق برفباری کے دوران ٹریفک پولیس کا اسپیشل اسکواڈ ہر وقت مدد کے لیے موجود ہے۔ سیاح پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں۔

install suchtv android app on google app store