مری: نجی ہوٹل سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے 3 افراد جاں بحق 

مری: نجی ہوٹل سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے 3 افراد جاں بحق  فائل فوٹو مری: نجی ہوٹل سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے 3 افراد جاں بحق 

مری کے علاقے لوئر ٹوپہ کے قریب ہوٹل میں 4 افراد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے، جن میں سے 3 افراد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق چاروں افراد ہوٹل کے کمرے میں نیم بےہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔

سی پی او راولپنڈی نے مری میں 3 افراد کے جاں بحق ہونےکی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس اطلاع موصول ہونے پر موقع پر موجود ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور موقع سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم اور دیگر فارنزک شواہدکی روشنی میں وجہ موت کی تعین ہو سکےگا۔

install suchtv android app on google app store