سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اڈیالہ جیل منتقل

پرویز الہٰی فائل فوٹو پرویز الہٰی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

جیل حکام کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو صبح 5 بجے کیمپ جیل سے نکالا گیا اور بذریعہ موٹر وے انہیں اڈیالہ جیل پہنچایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پرویز الہٰی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے کیمپ جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

پرویز الہٰی کا اڈیالہ جیل میں طبعی معائنا مکمل کر لیا گیا، ان کو کس کلاس میں رکھا جائے گا اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر لاہور کے حکم پر 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store