بیرسٹر گوہر کی پریس کانفرنس، اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر واٹر کینن کے استعمال کی مذمت

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر فائل فوٹو پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں سیاسی طور پر مائنس کرنے کی کوشش کی گئی تو ’’یہ لوگ خود بھی نہیں رہیں گے‘‘۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں ملک اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے آرہی ہے، مگر کچھ عناصر حالات کو بہتر ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں پر واٹر کینن کے استعمال کی شدید مذمت بھی کی۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹے مقدمات کس نے بنائے؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر عدت سمیت ہر طرح کے کیسز اس لیے بنائے گئے کہ ان کی مقبولیت کم ہو، تاہم تمام کیسز گر گئے مگر مقبولیت کم نہ ہوسکی۔

علی ظفر نے جلد کسی سیاسی حل کے سامنے آنے کی امید بھی ظاہر کی۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبر دار کیا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کسی اور جگہ منتقلی سے ملک انار کی کی طرف بڑھےگا۔

install suchtv android app on google app store