جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

  • اپ ڈیٹ:
عالمگیر ترین فائل فوٹو عالمگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے بانی اور معروف کاروباری شخصیت جہانگیر خان ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اپنے گھر میں سر میں گولی مارکر خود کشی کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے بھی عالمگیر ترین خان کی خودکشی کی تصدیق کی گئی ہے۔

جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر بھی تھے۔

رپورٹ کے مطابق 63 سالہ عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ رواں برس دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔

install suchtv android app on google app store