معروف اداکار نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

معروف اداکار نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا فائل فوٹو معروف اداکار نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

معروف امریکی اداکار جیمز رانسون نے خودکشی کرلی،انہوں نے ایچ بی او کے مشہور ڈرامے ’دی وائر‘ میں ’زیگی سوبوٹکا‘ کے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔

جیمز رانسون 1979 میں بالٹی مور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1993 سے 1997 تک میری لینڈ کے شہر ٹاؤسن میں واقع کارور سینٹر فار آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کی۔

انہیں 2002 کی ڈراما فلم ’کین پارک‘ میں معاون اداکار کے طور پر پہلا نمایاں موقع ملا، جس کے ایک سال بعد انہیں ’دی وائر‘ میں کردار ملا۔وہ آخری بار ٹیلی ویژن پر ’پوکر فیس‘ کے دوسرے سیزن کی ایک قسط میں نظر آئے تھے، جو گذشتہ جون میں نشر ہوئی تھی۔

جیمز رانسون کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store