تحریک انصاف کو پنجاب میں ایک بار پھر دھچکا لگنے کا خدشہ

پنجاب اسمبلی فائل فوٹو پنجاب اسمبلی

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف ممکنہ عدم اعتماد میں 5 ارکان کا منحرف ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق تحریک انصاف کے اتحادی چھینہ گروپ کے اراکین پارٹی قائدین سے ناراض ہیں، اور انہوں نے حکومت میں ایڈجسٹ نہ ہونے پر تعاون محدود کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے پر چھینہ گروپ کے 5 اراکین حکومت سے لاتعلق ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گروپ کے 5 ناراض اراکین نے حکومتی عہدوں پر ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ کے باقی اراکین نے تو فوائد لے لئے، لیکن ہمیں کیوں نظرانداز کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store