عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرنے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی گئی۔

قرارداد پر پی ٹی آئی کے سینیٹرز سینیٹر فلک ناز چترالی اور سیف اللہ ابڑو کے دستخط ہیں۔ پی ٹی آئی سینیٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر مقدمات جھوٹ اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ان مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں، انہیں فوری ختم کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں۔

متن میں مزید کہا گیا کہ سیاسی انتقام نے ملک کی معیشت ساکھ اور ملکی اداروں کو تباہ کیا ہے۔

قرارداد میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت تمام لیڈرز اور کارکنان کو رہا کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store