تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر لی ہے تاہم 4 ایسے بڑے نام ہیں جنہوں نے شمولیت اختیار نہیں کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امید وار جو سنی اتحاد میں شامل نہیں ہوئے ان میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور اور علی اصغر خان شامل ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمر ایوب کو تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کیلئے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ علی امین گنڈا پور خیبر پختون خواکے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹر پارٹی الیکشن کا بھی اعلان کر دیاہے جس میں یہ چاروں رہنما عہدوں کیلئے انتخاب لڑیں گے اور سنی اتحاد میں شامل نہ ہونے کی یہ بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔