لودھراں: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، ڈیڑھ سالہ بچی انتقال کرگئی

لودھراں فائل فوٹو لودھراں

لودھراں کے اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ڈیڑھ سالہ بچی انتقال کرگئی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لودھراں میں موجود بچی کے والد عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ رات 10 بجے اپنی بیٹی کو اسہال اور الٹی کی کیفیت میں اسپتال لے کر آئے تھے کہ ڈاکٹروں نے اسے چیک کرکے دوائی دی اور کہا بچی ٹھیک ہے اسے گھر لے جائیں۔

بچی کے والد عبدالرزاق کے مطابق طبعیت خراب ہونے پر دوبارہ بچی کو اسپتال لایا گیا لیکن عملے نے توجہ نہ دی اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر موبائل استعمال کرتا رہا۔

بچی کے والد عبدالرزاق نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ان کی بیٹی فوت ہوئی ہے۔

بعد ازاں ورثاء نے بچی کی لاش اٹھا کر اسپتال میں احتجاج کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ بچی کے والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتجاج کرنے پر اسپتال کے سکیورٹی گارڈز نے تشدد کیا اور اسلحہ بھی تان لیا۔

اس حوالے سے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کی جارہی ہے، غفلت ثابت ہونے پر عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store