مراد راس نے اپنے استعفے سے متعلق خبر کو جعلی قرار دیدیا

 وزیر تعلیم مراد راس فائل فوٹو وزیر تعلیم مراد راس

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے استعفے سے متعلق زیر گردش خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔ ٹوئٹر پر مراد راس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے زیر گردش خبروں پر رد عمل کا اظہار کیا۔

وزیر تعلیم پنجاب نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا ہے، استعفیٰ سے متعلق خبریں جعلی ہیں ،مجھے مسلسل پیغامات اور کالز موصول ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ، شادی ہال کے باہر بچہ نالے میں جا گرا

مراد راس نے کہا کہ بہت سے لوگ جنہوں نے گزشتہ 31 سالوں میں مجھے غیر قانونی درخواستیں بھیجیں وہ مجھ سے اپنا کام نہ کرواسکے، وہ ضرور دعا کررہے ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت کے بدلے (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔

install suchtv android app on google app store