نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے استعفیٰ دے دیا

نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی فائل فوٹو نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی

نگران حکومت کے آخری دنوں میں وفاقی وزیرتعلیم و تربیت مستعفی ہوگئے۔

نگران وفاقی وزیرتعلیم و تربیت مدد علی سندھی نے استعفیٰ دے دیا، صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پروزیر تعلیم کا استعفی منظور کرلیا۔

مدد علی سندھی کو بطور وفاقی وزیر تعلیم و تربیت ذمے داریوں سے فوری طور پر سبکدوش کردیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے مدد علی سندھی کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store