پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، اسپتالوں میں مریضوں کے لئے بیڈز بڑھا دیئے گئے

ڈینگی فائل فوٹو ڈینگی

محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے بیڈز بڑھا دیئے۔


پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ کے ساتھ ہی اسپتال بھر گئے ،محکمہ صحت پنجاب نے صورتحال کے پیش نظر ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 403 بیڈز مزید بڑھا دیئے۔

سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ دیگر شہروں میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی 246 بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے ، ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھ یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مزید کہا بیڈز میں اضافہ سے لاہور کے ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈینگی کےلئے ٹوٹل بیڈز 1560 ہوگئے ہیں۔

خیال رہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور 508 کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے 373 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

رواں سال اب تک ڈینگی کے 5 ہزار 709 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ڈینگی سے 18 اموات ہو چکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store