غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ جارحیت جاری، اسپتالوں کے بعد پناہ گزین کیمپ نشانہ

اسرائیل کے طیاروں نے غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ وحشیانہ بمباری کرکے 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ فوٹو: عرب میڈیا اسرائیل کے طیاروں نے غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ وحشیانہ بمباری کرکے 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 525 تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیل کے طیاروں نے غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ وحشیانہ بمباری کرکے 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارتِ صحت غزہ اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ ساڑھے 8 ہزار سے زائد شہید ہونے والوں میں 3 ہزار 542 بچے جبکہ 2 ہزار 187 خواتین شامل ہیں جبکہ ساڑھے 21 ہزار افراد زخمی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2 ہزار سے زائد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں 1100 بچے بھی شامل ہیں۔

ترجمان وزارتِ صحت غزہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں طبی عملے کے 130 افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ 25 ایمبولینسیں تباہ ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قابض اسرائیلی افواج نے 15 اسپتالوں اور 32 بنیادی نگہداشت کے مراکز کو نشانہ بنایا جبکہ 57 طبی سہولتیں فراہم کرنے والے مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث غزہ سٹی کے الشفاء اسپتال اور شمالی غزہ میں انڈونیشین اسپتال کے مرکزی جنریٹر آج بند ہو جائیں گے، جس سے اموات میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے۔

مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب اسرائیلی افواج پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنانے پر اتر آئی ہیں۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ پروحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں 7 اکتوبرسےاب تک اقوام متحدہ کے 67 امدادی کارکنان اسرائیلی جارحیت میں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی گلوبل کمیونیکیشن سربراہ ملیسا فلیمنگ کا کہنا تھا کہ غزہ میں یو این کے سکیورٹی اور سیفٹی سربراہ سمیر اپنی اہلیہ اور 8 بچوں کے ساتھ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store