لاہور: اسپتالوں کوغیر معیاری انجیکشن سپلائی کرنے کا انکشاف، 40 مریضوں کی بینائی متاثر

اسپتالوں کوغیر معیاری انجیکشن سپلائی کرنے کا انکشاف فائل فوٹو اسپتالوں کوغیر معیاری انجیکشن سپلائی کرنے کا انکشاف

لاہور کے اسپتالوں میں غیر معیاری انجیکشن استعمال کرنے سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی تھی۔ صورتحال سامنے آنے پر انتظامیہ اور نگراں حکومت بھی ایکشن میں آگئی، جعلی انجکشن تیار کرنے والی جگہ پر چھاپہ مار کر اسے سیل کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ سے سارا اسٹاک اٹھانے کا دعویٰ بھی کیا گيا ہے۔ جعلی انجیکشن سے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی جن میں 12 بصارت سے محروم ہوگئے۔

لاہور کے مختلف اسپتالوں میں شوگر کے مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن میں یہ انجیکشن استعمال ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اصل انجیکشن کی قیمت 40 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک ہے، لیکن گھر میں تیار کیے جانے والے جعلی انجیکشن 1200روپے میں فروخت کیے جا رہے تھے۔

جعلی انجیکشن بنانے میں ملوث 2 افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store