میرپورخاص میں ڈائریا کے مریضوں میں اضافہ، اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی

میرپورخاص میں ڈائریا کے مریضوں میں اضافہ، اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی فائل فوٹو میرپورخاص میں ڈائریا کے مریضوں میں اضافہ، اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی

میرپورخاص میں ڈائریا وبائی صورت اختیار کرگیا،سرکاری اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی۔ بچوں کے وارڈ سمیت جنرل وارڈ میں 100 سے زائد ڈائریا کے مریض روز کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔

میرپورخاص سول اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پرڈائریا کے 100 کے قریب مریض رپورٹ ہونے لگے،گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ایک ہزارتک ڈائریا کے مریض سول اسپتال لائے گئے،ماہرین نے آلودہ پانی اورغیرمعیاری خوراک کو مرض بڑھنے کی وجہ قرار دیا۔

ایم ایس سول اسپتال، ڈاکٹرشیروموتی کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں آج کل زیادہ مریض ڈائریا کے آرہے ہیں۔ بچوں کے وارڈ سمیت جنرل وارڈ میں 100 سے زائد ڈائریا کے مریض روز کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔

روزانہ کی بنیاد ڈائریا کا شکار ہونے والوں میں درجن سے زائد کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store