ہنگو ایک بار پھر دھماکے سے گونج اٹھا, افسوسناک خبر جانیے

دھماکہ فائل فوٹو دھماکہ

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

گیس لیکج کے باعث دھماکا ہنگو کے علاقے علی آباد میں قائم ایک گھر میں ہوا، زخمی ہونے والے تمام 5 افرد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کا معائنہ کررہی ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ گیس دھماکے میں3بچیوں سمیت5افرادزخمی ہوئے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے گیس لیکج کی وجہ جاننے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں راولپنڈی کے فوجی کالونی کے ایک گھر میں گیس لیکج دھماکے سے آگ لگ گئی تھی۔ آگ سے جھلس کر تین بہنیں اور دو بھائی زخمی ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store