صحت کارڈ سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ

صحت کارڈ فائل فوٹو صحت کارڈ

خیبرپختونخوا حکومت نے یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ کی بحالی کا فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

صحت کارڈ کی بحالی کے لیے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو فوری طور پر 5 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے، اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا اور اسٹیٹ لائف کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store