خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بدنظمی کا شکار، ن لیگی رکن ثوبیہ شاہد پرجوتا پھینک دیا گیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بدنظمی کا شکار، ن لیگی رکن ثوبیہ شاہد پرجوتا پھینک دیا گیا فائل فوٹو خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بدنظمی کا شکار، ن لیگی رکن ثوبیہ شاہد پرجوتا پھینک دیا گیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کے بے نظمی کا شکار ہونے والے افتتاحی اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن ثوبیہ شاہد گھڑی لہراتی ہوئی ایوان میں داخل ہوئیں۔

اس موقع پر ثوبیہ شاہد ہال میں موجود لوگوں کو گھڑی دکھاتی رہیں۔ اسمبلی کی گیلری میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہال کے اندر سے ثوبیہ شاہد پر لوٹا، بال پوائنٹ، کاغذ، خالی بوتل اور جوتے پھینکے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ہی آج بے نظمی دیکھنے میں آئی ہے، ارکانِ اسمبلی کے اسمبلی ہال میں داخلے کے دوران دھکم پیل ہوئی ہے۔ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسمبلی ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس کے باعث اسمبلی میں داخلے کے دوران ارکانِ اسمبلی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں دھکم پیل ہوئی۔

خیبر پختون خوا اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں ارکان کی آمد جاری ہے۔ کے پی اسمبلی کا اجلاس 11 بجے دن طلب کیا گیا تھا جو تاخیر سے شروع ہوا ہے۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی اور نامزد وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب اجلاس کے موقع پر صوبائی اسمبلی اور اطراف کے علاقوں میں انٹر نیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store