بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کابینہ کیلئے ناموں کی منظوری دیدی

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے خیبر پختونخوا کابینہ کے لیے ناموں کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات جاری رہی جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور مقدمات پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ کے پی نے عمران خان کو صوبے میں آئندہ کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے کابینہ کے بارے میں مشاورت مکمل کی جس کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ کے لیے ناموں کی منظوری دی گئی۔

رپورٹ میں بتانا ہے کہ تاج محمد ترند، مشتاق غنی، ارشد ایوب، فضل شکور، ڈاکٹر امجد، ریاض خان، فیصل ترکئی، عاقب اللہ خان، مینا خان سمیت دیگر ناموں کی منظوری دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کابینہ میں 10 سے زیادہ وزراء اور 4 مشیروں کے ناموں کی منظوری بھی دی گئی۔

 

install suchtv android app on google app store