کورونا وائرس: خیبرپختون خوا کیلئے حکومت جلد امدادی پیکج کا اعلان کرے گی

وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان

وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت جلد امدادی پیکج کا اعلان کرے گی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ قوم، حکومت اور فوج نے مل کر کورونا وائرس کو شکست دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 1300 ڈاکٹرز کنٹریکٹ پر بھرتی کیے ہیں اور پبلک سروس کمیشن کےذریعے مزید 600 ڈاکٹروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کےلیے رضاکار ٹیمیں بنا رہے ہیں، ہمیں متحد ہوکر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات اٹھائیں گے تاہم اس وائرس کی روک تھام کے لیے عوام کا تعاون درکار ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1000 ہوگئی، اب تک اٹھارہ افراد صحتیاب

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1000 ہوگئی ہے جبکہ مہلک مرض سے اب تک سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store