تبدیلی سرکار کا نیا کارنامہ، غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا آٹا مہنگا عوام پریشان

پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہو گیا۔ فائل فوٹو پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہو گیا۔

پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق فائن آٹے کا تھیلہ 950 سے بڑھ کر گیارہ سو روپے، سرخ آٹے کی قیمت 780 سے بڑھ کر ایک ہزار روپے ہو گئی۔


پشاور میں مہنگائی کا طوفان عوام کی قوت خرید جواب دے گئی۔ دو ہفتوں کے دوران آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، 85 کلو آٹے کی بوری 4 ہزار 800 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا، 20 کلو فائن آٹے کا تھیلہ 950سےبڑھ کر 11سو روپے کا ہوگیا جبکہ سرخ آٹے کی قیمت 780سے بڑھ کر ایک ہزار روپے ہوگئی ہے۔

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فلور ملز کو سرکاری گندم کا اجراء نہیں ہو رہا، اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں خریداری کررہے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کا فیصلہ مگر کتنا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ملک کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میدانی علاقے بھی برفیلی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔ سردی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پرصوبے بھر کے اسکولوں کی چھٹیوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store