موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کا فیصلہ مگر کتنا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع فائل فوٹو موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع

سردی کی شدت کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بچوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔

سردی کی شدت کے باعث خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ملک کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میدانی علاقے بھی برفیلی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔ سردی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پرصوبے بھر کے اسکولوں کی چھٹیوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

اس سے قبل انتظامیہ نے اسکولوں میں سرما کی چھٹیوں میں 7 جنوری تک اضافہ کیا تھا جس میں ایک بار توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے جس کے بعد اب خیبرپختونخوا کے اسکول 13 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعطیلات میں اضافے کا اعلامیہ آج جاری کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ نے تعطیلات میں اضافہ نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے ۔

صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سائیبیرین ہواؤں کی آمد سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا اس لیے بچوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیلات بڑجھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان رابطے کا فقدان ہے اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے گا جبکہ سرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے تعطیلات میں اضافہ نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے

install suchtv android app on google app store