خیبر پختونخوا حکومت کا سیاحت فروغ کے لیے ٹورازم پولیس کے قیام کا فیصلہ

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی زیرِ صدارت صوبے میں سیاحت کے فروغ پر اجلاس میں ٹور ازم پولیس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ نے صوبے بھر میں بہ شمول ضم شدہ اضلاع میں سیاحت کے فروغ کے لیے قانونی مسودے کی فوری تیاری کا حکم دے دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحتی مقامات پر تمام تعمیرات بلڈنگ کوڈ کے مطابق کی جائیں، سیاحت کا بہ طور صنعت مگر ماحول دوست فروغ حتمی ہدف ہے۔

کے پی حکومت نے فیصلہ کیا کہ صوبے میں ٹور ازم پولیس قائم کی جائے گی، جس میں نوجوان رضا کاروں کو شامل کیا جائے گا، فیصلہ کیا گیا کہ ٹور ازم پولیس کے لیے بین الاقوامی سطح پر بہترین ماڈل اپنایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے قانون سازی محکمہ جنگلات اور ٹور ازم سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور اتفاق رائے سے کی جائے گی، نیز مزید سیاحتی مقامات کی نشان دہی اور زمین کے حصول کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے موجودہ سڑکوں کی تعمیرِ نو اور جیپ ایبل ٹریکس کی بحالی کی ہدایت کی۔

اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سیاحتی کشش رکھنے والے ایریگیشن ڈیمز کی سائیڈز کو سیاسی خطوط پر ترقی دی جائے گی اور سیاحوں کے لیے آسان رجسٹریشن متعارف کرائی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store