کوہستان: شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں 9 مزدور جاں بحق

 شاہراہِ قراقرم فائل فوٹو شاہراہِ قراقرم

خیبرپختونخوا کے ضلع اپرکوہستان میں شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ایک گاڑی آنے سے 9 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

تھانہ داسو کے ایس ایچ او نصیر الدین بابر کے مطابق شاہراہ قراقرم کی توسیع کا کام جاری رہنے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں سوار مزدور برسین میں کام مکمل کرکے واپس داسو جارہے تھے کہ اچانک زیرو پوائنٹ کے قریب ان کی گاڑی قریبی پہاڑ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی اور بھاری ملبے تلے دب گئی۔

مقامی افراد نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد اور بھاری مشینری کے ذریعے ملبے سے 9 لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیں، جنہیں بعدازاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں حجت میر، سون زر، محمد غنی، اعظم ریاض، عبدالمالک، ملوک شاہ، سیف الرحمان اور شبیر احمد شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store