کوہاٹ: ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایس ایچ او شہید

کوہاٹ: ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایس ایچ او شہید فائل فوٹو کوہاٹ: ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایس ایچ او شہید

کوہاٹ کے علاقے ہوسی تنگ میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او تھانہ استر زئی شہید جبکہ مطلوب ملزم منیب بھی مارا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہوسی تنگ میں اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان میں چھاپا مارا، اسی دوران مکان سے شدید فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں تھانہ استر زئی کے ایس ایچ او عباس علی موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے پولیس کو مطلوب ملزم منیب بھی مارا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ شہید ایس ایچ او کے جسد خاکی کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store