کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید فائل فوٹو کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

کوہاٹ میں ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔ دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار شامل ہیں۔ 

پولیس کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر رات گئے لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دس سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہوگئے ہیں۔

دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حملے میں لکی مروت کا رہائشی ایک عام شہری نور محمد بھی شہید ہو گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں بھی انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق پولیو ٹیم میریان کے علاقے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہی تھی، ٹیم کی سکیورٹی کیلئے 2 پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر تھے، ٹیم جیسے ہی ٹیری رام کے قریب پہنچی تو 2 دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے ڈیوٹی پر مامور دونوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دوران علاج چل بسے۔

install suchtv android app on google app store