کوہاٹ: زمین کے تنازعے پر فائرنگ تین افراد جاں بحق

  • اپ ڈیٹ:
کوہاٹ: زمین کے تنازعے پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق فائل فوٹو کوہاٹ: زمین کے تنازعے پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں زمیں کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ دو مقامی فریقین کے مابین اراضی کے تنازعے پر پیش آیا۔

ریسکیو عملے کی جانب سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store