کوہاٹ میں بارودی مواد کا دھماکا، چار افراد جاں بحق

کوہاٹ فائل فوٹو کوہاٹ

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوہاٹ کے علاقے گلو تنگی میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ گلوتنگی میں جھونپڑی کے اندر پیش آیا، دھماکے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ دھماکا مارٹر گولہ پھٹنے سے ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خانہ بدوش خاندان کے افراد راستے میں ملنے والا مارٹر گولہ اٹھا کر لے گئے تھے جو دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

install suchtv android app on google app store