کوہاٹ: ڈمپر اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

ڈمپر اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق فائل فوٹو ڈمپر اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں ڈمپر اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم میں 7 افراد جاں بحق  جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک 7 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ 5 افراد شدید زخمی ہیں، دونوں گاڑیوں میں تصادم اس قدر شدید تھا کہ لاشوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔

install suchtv android app on google app store