سوات میں رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی کا سرعام پولیس اہلکار پہ تشدد، ویڈیومنظرِعام پر

سوات میں رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی کا سرعام پولیس اہلکار پہ تشدد، ویڈیومنظرِعام پر فائل فوٹو سوات میں رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی کا سرعام پولیس اہلکار پہ تشدد، ویڈیومنظرِعام پر

سوات میں پاکستان  تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے منتخب ایم پی اے علی شاہ کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھرے بازار میں ایم پی اے علی شاہ نے ٹریفک پولیس اہلکار پر ہاتھ اٹھایا،ٹریفک پولیس اہلکار عزت علی کے مطابق ایم پی اے علی شاہ نے نہ صرف تھپڑ مارے بلکہ دھکے بھی دیے،واقعے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے جس میں تشدد کے ساتھ ساتھ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو گالیاں دیتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

واقعے کو وردی کی تذلیل اور قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے،ٹریفک اہلکار عزت علی نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس واقعے کے بعد شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ عوامی نمائندے قانون کے تابع ہیں یا قانون سے بالاتر؟

install suchtv android app on google app store