عمران خان کو کسی دوسری جیل منتقل کیا جائے تاکہ اڈیالہ کے قیدی سکون سے رہ سکیں، گورنر خیبر پختونخوا

عمران خان کو کسی دوسری جیل منتقل کیا جائے تاکہ اڈیالہ کے قیدی سکون سے رہ سکیں، گورنر خیبر پختونخوا فائل فوٹو عمران خان کو کسی دوسری جیل منتقل کیا جائے تاکہ اڈیالہ کے قیدی سکون سے رہ سکیں، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی اپنی سزا پوری کر رہے ہیں اور دھرنے یا اسلام آباد بند کرنے سے رہا نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وی آئی پی قیدی کی وجہ سے دیگر قیدیوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور سیاسی انتقام نہیں ہونا چاہیے۔

گورنر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی دوسری جیل منتقل کیا جائے تاکہ اڈیالہ کے قیدی سکون سے رہ سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی۔

فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں گورننس اور کرپشن کے مسائل پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سیاسی مذاکرات میں مسلم لیگ ن کے کردار کو اہم قرار دیا اور کہا کہ 9 مئی افغانستان یا واہگہ بارڈر سے آنے والے افراد نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

گورنر نے کرم اور دیگر علاقوں میں عوامی مشکلات کی نشاندہی کی اور کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر سطح پر ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store